پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

200 یونٹس والے صارفین کی سبسڈی ختم نہیں ہوگی؛ وزارت توانائی

21 مئی, 2026 11:00

وزارتِ توانائی نے ماہانہ 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی سبسڈی ختم کرنے کی میڈیا رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

وزارت کے ترجمان نے واضح کیا کہ کم بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے موجودہ ریلیف پالیسی میں کوئی تبدیلی زیر غور نہیں ہے۔

اس وقت 200 یونٹس تک استعمال کرنے والے صارفین کو ماہانہ تقریباً 5 ہزار روپے سبسڈی دی جاتی ہے جس کے باعث ان کا بجلی بل صرف 2 ہزار روپے کے قریب رہتا ہے۔ اگر یہ سبسڈی ختم ہو تو یہی بل 7 ہزار روپے تک پہنچ سکتا ہے، یعنی عام آدمی پر ساڑھے تین گنا اضافی بوجھ پڑتا۔

یہ خبریں اس لیے پھیلی تھیں کیونکہ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ 1.2 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنانسنگ پروگرام کے تحت غیر ہدف شدہ بجلی سبسڈی ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ تاہم حکومت نے اس دعوے کو بھی مسترد کر دیا ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں ڈسکوز نے میٹرز کی جانچ شروع کر دی ہے۔ بعض گھروں میں اضافی میٹرز اور سولر سسٹمز کے ساتھ گرڈ کنکشن کی بھی جانچ ہو رہی ہے تاکہ سبسڈی کا غلط استعمال روکا جا سکے۔ وزارت نے واضح کیا کہ فیلڈ میں استعمال ہونے والے QR کوڈز صرف بلنگ اور صارف ڈیٹا کی تصدیق کے لیے ہیں اور سبسڈی پالیسی سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

وزارت توانائی نے دوبارہ یقین دلایا کہ حکومت کم آمدنی والے صارفین کو ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہے اور 200 یونٹس سے کم استعمال کرنے والوں کی سبسڈی ہرگز ختم نہیں کی جائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔