شہری ہو جائیں ہوشیار، نادرا نے جعلی ویب سائٹ کے خلاف بڑا اقدام کر دیا

If you also use the Pak ID mobile app, then you must know this important information!
نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ نادرا کے نام سے بنائی گئی جعلی ویب سائٹ https://pakidentity.com کو نادرا کی کارروائی کے بعد بند کر دیا گیا ہے۔ یہ ویب سائٹ شہریوں کو گمراہ کر کے ان کی حساس ذاتی معلومات چرانے کے لیے بنائی گئی تھی۔
نادرا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف gov.pk پر ختم ہونے والی نادرا کی ویب سائٹس استعمال کریں اور شناختی دستاویزات کے لیے نادرا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا استعمال کریں۔ کسی بھی مشکوک ویب سائٹ پر ذاتی معلومات دینے سے سختی سے گریز کریں۔
اس کے علاوہ نادرا نے پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کی مشروط سہولت بھی دی ہے جو 31 دسمبر 2026 تک مؤثر رہے گی۔ اس سہولت کے تحت 18 سال یا زائد عمر کی شادی شدہ خواتین کے پاس نکاح نامہ ہونا ضروری ہے اور والد یا والدہ اور شوہر کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔ 24 سال یا زائد عمر کے مرد کے والدین اور کسی ایک بہن بھائی کا شناختی کارڈ بنا ہونا ضروری ہے اور والدین میں سے کسی ایک کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔ اگر والدین اور شوہر دونوں فوت ہو چکے ہوں مگر نادرا میں ریکارڈ موجود ہو تو بائیومیٹرک میں چھوٹ مل سکتی ہے۔
یاد رکھیں — آن لائن دھوکہ دہی سے بچنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ صرف سرکاری ویب سائٹس استعمال کی جائیں اور کوئی بھی ذاتی معلومات دینے سے پہلے ویب سائٹ کا gov.pk ایڈریس ضرور چیک کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









