بجلی صارفین کیلئے بڑی خبر، ایک کروڑ جدید میٹرز نصب ہوں گے

Big Relief for Electricity Consumers; Energy Minister Takes Major Step
وزیر توانائی اویس لغاری سے ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (AIIB) کے وفد نے ملاقات کی جس میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری، ٹرانسمیشن نظام اور قابلِ تجدید توانائی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
اویس لغاری نے بتایا کہ حکومت پاور سیکٹر کی ڈیجیٹلائزیشن اور جدید AMI میٹرز کی تنصیب پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔ ایک کروڑ جدید بجلی میٹرز کی مرحلہ وار تنصیب کے منصوبے پر پیشرفت جاری ہے اور ابتدائی مرحلے میں تقریباً 15 لاکھ جدید میٹرز نصب کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹمز اور ٹرانسمیشن لائنز حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔
وزیر توانائی نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کا نارتھ ساؤتھ ٹرانسمیشن انفرااسٹرکچر غیر ملکی سرمایہ کاری کے اہم مواقع فراہم کرتا ہے جو AIIB جیسے اداروں کے لیے ایک پرکشش شعبہ ہے۔
AIIB کے نمائندے کونستانتین لیمیٹووسکی نے بتایا کہ بینک کے پاس پاکستان میں تقریباً 100 سے 150 ملین ڈالر کی ممکنہ سرمایہ کاری پائپ لائن میں ہے۔ بینک قابلِ تجدید توانائی، پائیدار انفرااسٹرکچر اور ٹرانسمیشن منصوبوں کی مالی معاونت کا جائزہ لے گا۔
یہ پیشرفت اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ جدید میٹرز کی تنصیب سے بجلی چوری میں کمی، بلنگ شفافیت اور لوڈ مینجمنٹ میں بہتری آئے گی جو پاکستان کے توانائی بحران کے حل کی سمت ایک عملی قدم ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









