منگل، 26-مئی،2026
منگل 1447/12/09هـ (26-05-2026م)

ایران کی یورینیم امریکہ منتقل کر کے تباہ کرنا چاہتا ہوں، صدر ٹرمپ

26 مئی, 2026 08:35

امریکی صدر نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کی تمام یورینیم امریکہ منتقل کر کے اسے مکمل طور پر تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر اپنے سخت مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ ایران کے پاس موجود تمام یورینیم کو امریکہ منتقل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے جنوبی ایران پر فضائی حملے، میزائل لانچنگ پیڈز اور کشتیاں تباہ کرنے کا دعویٰ

امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ کو اپنے استعمال کے لیے ایران کی یورینیم کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے، لیکن وہ یہ چاہتے ہیں کہ یہ یورینیم کسی بھی طرح ایران سے حاصل کر لی جائے اور امریکہ پہنچتے ہی اسے مکمل طور پر تلف اور تباہ کر دیا جائے۔

امریکی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب دونوں ممالک کے درمیان خطے میں شدید سیاسی اور فوجی کشیدگی پائی جاتی ہے اور دوسری جانب مذاکرات بھی جاری ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔