منگل، 26-مئی،2026
منگل 1447/12/09هـ (26-05-2026م)

بینکوں کے اوقاتِ کار میں توسیع کر دی گئی

26 مئی, 2026 11:02

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی وصولی کے لیے بینکوں کے اوقات کار میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق ملک بھر کی کمرشل بینکوں کی تمام شاخیں 29 مئی کو شام 5:30 بجے تک کھلی رہیں گی۔

اسی طرح ہفتہ کے روز کھلنے والی شاخیں 30 مئی کو صبح 9 بجے سے شام 5:30 بجے تک خدمات انجام دیں گی۔

اسٹیٹ بینک نے ہدایت کی ہے کہ بینک اس وقت تک کھلے رہیں جب تک خصوصی کلیئرنگ کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا۔

مزید کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپلیکیشنز، اے ٹی ایم اور دیگر ڈیجیٹل سروسز بلا تعطل فعال رکھی جائیں۔

مرکزی بینک کے مطابق یہ فیصلہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی درخواست پر ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔