پیر، 25-مئی،2026
پیر 1447/12/08هـ (25-05-2026م)

امریکا اور ایران مذاکرات کی امید، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

25 مئی, 2026 09:18

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کی بڑی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے سے متعلق بڑھتی ہوئی توقعات ہیں۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی خام تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے توانائی کی عالمی منڈی میں واضح دباؤ دیکھنے کو ملا۔

تفصیلات کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 5.1 فیصد کمی کے بعد 98.22 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ امریکی خام تیل 5.2 فیصد کمی کے بعد 91.57 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔

ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی یا ممکنہ معاہدے کی خبروں نے مارکیٹ میں رسد کے بہتر ہونے کی امید پیدا کی ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں نے تیل کی خریداری میں احتیاط برتی۔

توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں سیاسی تناؤ کم ہوتا ہے تو تیل کی سپلائی پر دباؤ کم ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں قیمتیں مزید نیچے جا سکتی ہیں۔

پاکستان جیسے تیل درآمد کرنے والے ممالک کے لیے یہ صورتحال اہم قرار دی جا رہی ہے، کیونکہ عالمی منڈی میں کمی کا براہ راست اثر مقامی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑتا ہے۔

اگر یہ رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے صارفین کو جزوی ریلیف مل سکتا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔