منگل، 26-مئی،2026
منگل 1447/12/09هـ (26-05-2026م)

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی سستے ہو گئے

26 مئی, 2026 14:34

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹ میں ایک روز بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2400 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2057 روپے کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 546 روپے مقرر ہوئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی اور فی تولہ چاندی 153 روپے سستی ہو کر 8117 روپے پر آ گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 24 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی اونس سونا 4530 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔