بدھ، 27-مئی،2026
بدھ 1447/12/10هـ (27-05-2026م)

لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فضائی حملے، مزید 31 افراد شہید

27 مئی, 2026 09:39

لبنان کے جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ اسرائیل حزب اللہ کے خلاف اپنی فوجی کارروائیوں میں مزید شدت لائے گا۔

ان کے مطابق اب تک کارروائیوں میں 600 سے زائد افراد کو ہلاک کیا جا چکا ہے جنہیں اسرائیل دہشت گرد قرار دیتا ہے۔

نیتن یاہو کے اعلان کے بعد لبنان بھر میں حملوں کی ایک نئی لہر شروع ہو گئی۔ منگل کے روز اسرائیلی فضائیہ نے لبنان کے وادی بیقاع کے علاقوں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد آسمان پر دھوئیں اور زرد رنگ کے بادل دور دور تک دکھائی دیے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند گھنٹوں میں اسرائیل کی جانب سے لبنان پر 180 سے زائد فضائی حملے کیے گئے ہیں۔ ان حملوں میں شہید ہونے والوں میں 4 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

علاقے میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور صورتحال انتہائی تشویشناک قرار دی جا رہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔