غزہ میں رہائشی مکان پر اسرائیلی فضائی حملہ، 7 فلسطینی شہید اور 18 زخمی

غزہ شہر میں ایک رہائشی مکان پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض افواج نے غزہ شہر کے مرکز میں عمر المختار اسٹریٹ پر واقع الاسراء ٹاور کے قریب ایک رہائشی مکان کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
اس اندوہناک حملے میں 7 فلسطینی موقع پر ہی شہید جبکہ 18 دیگر زخمی ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی توپ خانے اور بحری جہازوں کی جانب سے بھی شدید گولہ باری کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فضائی حملے، مزید 31 افراد شہید
خان یونس کے مشرقی علاقے میں توپ خانے کی بمباری کے بعد سول ڈیفنس کے عملے نے کئی شہداء اور زخمیوں کو ملبے سے نکالا ہے، جبکہ الرمال کے علاقے میں گزشتہ رات ہونے والے حملے میں شہداء کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق سیز فائر کے نفاذ سے لے کر اب تک اسرائیل 3 ہزار 5 بار جنگ بندی کا معاہدہ توڑ چکا ہے، جس میں شہریوں پر براہ راست حملے اور امداد کی بندش شامل ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









