جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

عمان کی امریکہ کو آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس نہ لگانے کی یقین دہانی

29 مئی, 2026 11:57

امریکی وزیر خزانہ نے بتایا ہے کہ انہیں عمان کے سفیر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عمان کا آبنائے ہرمز پر کوئی ٹول ٹیکس یا فیس نافذ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے آج ہی عمان کے سفیر سے ٹیلی فون پر بات کی ہے، جس کے دوران عمانی سفیر نے انہیں مکمل یقین دہانی کرائی ہے کہ عمان کا آبنائے ہرمز پر کسی قسم کا کوئی ٹول ٹیکس لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

امریکی وزیر خزانہ کے مطابق عمانی سفیر نے کہا کہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان 200 سال سے بہترین تعلقات قائم ہیں اور ہم اگلے 200 سال بھی ایسے ہی تعلقات چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے ایران کے بحری بیڑے اور تیل پر نئی پابندیاں لگا دیں

اسکاٹ بیسنٹ نے سفیر کو واضح کر دیا تھا کہ آبنائے ہرمز پر ٹیکس لگانا امریکہ کے لیے کسی صورت قابل قبول نہیں ہے اور عمان کبھی نہیں چاہے گا کہ اس کے شہری یا مالیاتی ادارے امریکی پابندیوں کی زد میں آئیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیر خزانہ نے عمان کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے آبنائے ہرمز پر ٹیکس لگانے میں ایران کا ساتھ دیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

بدھ کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی عمان کو انتہائی سخت الفاظ میں وارننگ دی تھی کہ وہ تیل کی اس اہم ترین گزرگاہ کے معاملے میں مداخلت سے باز رہے ورنہ اس کے خلاف فوجی طاقت استعمال کی جا سکتی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔