اتوار، 31-مئی،2026
اتوار 1447/12/14هـ (31-05-2026م)

امریکی حملے کے خلاف چین کا جوابی حکمت عملی کا بڑا ایٹمی منصوبہ

31 مئی, 2026 11:15

چین کے شمال مغربی علاقے میں ایک وسیع و عریض ایٹمی نیٹ ورک کی تعمیر کے سیٹلائٹ مناظر سامنے آئے ہیں، جس کا مقصد امریکی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کی صلاحیت کو محفوظ بنانا ہے۔

جدید سیٹلائٹ تصاویر سے انکشاف ہوا ہے کہ چین اپنے شمال مغربی علاقے میں ہامی ایٹمی فیلڈز کے قریب، جو شی جیانگ اور گانسو تک پھیلے ہوئے ہیں، ایک بہت بڑا ایٹمی لانچنگ پیڈز، بنکرز اور کمانڈ سینٹرز کا نیٹ ورک تعمیر کر رہا ہے۔

اس منصوبے کا اصل مقصد یہ ہے کہ اگر امریکہ چین پر پہلا ایٹمی حملہ کرتا ہے تو چین کا ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ محفوظ رہے اور وہ بھرپور جوابی حملہ کرنے کی پوزیشن میں ہو۔

چین کے اس نئے اور وسیع ایٹمی ذخیرے میں اسی سے زیادہ مضبوط بنکرز، موبائل میزائل لانچرز، فضائی دفاعی یونٹس، الیکٹرانک جنگی نظام، سیٹلائٹ مواصلات اور کمانڈ آپریشنز کی جدید ترین سہولیات شامل کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چین کی فوجی حکمت عملی میں جدت، روبوٹک طبی نظام اگلی جنگوں کا رخ بدلنے کو تیار

اس کے علاوہ یہاں آٹھ کونوں والی دو بڑی تنصیبات بھی بنائی جا رہی ہیں، جنہیں سڑکوں کے بڑے نیٹ ورک کے ذریعے ائیر فیلڈز اور رہائشی بیرکوں سے جوڑا گیا ہے۔

چین کا مؤقف ہے کہ تائیوان ایک ملک دو نظام کے تحت اس کا اپنا حصہ ہے اور وہ امریکی ہتھیاروں کی فروخت کی شدید مخالفت کرتا ہے۔

تائیوان کے لیے بڑھتی ہوئی امریکی حمایت اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان سب سے بڑا تنازع بن چکی ہے، جس سے پورے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔