چین کی فوجی حکمت عملی میں جدت، روبوٹک طبی نظام اگلی جنگوں کا رخ بدلنے کو تیار

چینی فوج نے مستقبل کی جدید جنگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میدانِ جنگ میں طبی امداد فراہم کرنے والے جدید روبوٹک کتوں اور ڈرونز کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
چین کی عوامی لبریشن آرمی کی مشترکہ لاجسٹک سپورٹ فورس کے 968ویں اسپتال نے صوبہ لیاؤننگ کے شہر بینسی کے قریب خصوصی جنگی مشقیں کیں، جس کا مقصد جدید دور کی حقیقی جنگی صورتحال کے دوران زخمیوں کو بچانے اور ان کی دیکھ بھال کے نظام کو جانچنا تھا۔
مشقوں کے دوران شدید خطرے والے علاقوں میں روبوٹک کتوں نے طبی جاسوسی کا کام انجام دیا اور انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالے بغیر زخمی فوجیوں کو تلاش کیا۔
یہ بھی پڑھیں : روس اور چین کے درمیان میگا گیس پائپ لائن منصوبہ، ماسکو نے یورپ کا متبادل تلاش کر لیا
اس کے ساتھ ہی جدید ڈرونز کے ذریعے انتہائی ضروری طبی سامان کی ترسیل کی گئی اور فرضی زخمیوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا تاکہ وہاں سے انہیں گاڑیوں کے ذریعے فیلڈ اسپتالوں میں منتقل کیا جا سکے۔
ان تمام خودکار طبی پلیٹ فارمز کو اب باقاعدہ طور پر فوج کے مربوط سپورٹ نیٹ ورک کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔
اس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جنگ کے دوران زخمیوں کے علاج کے وقت میں نمایاں کمی آئے گی، طبی عملے کی حفاظت یقینی ہوگی اور فائرنگ کے دوران بھی فوج کی جنگی صلاحیت برقرار رہے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












