ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

جنوبی لبنان میں طے شدہ منصوبے کے مطابق فوجی آپریشن جاری رہے گا، نیتن یاہو

02 جون, 2026 10:25

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف فوجی آپریشن شیڈول کے مطابق جاری رہے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے چند گھنٹوں بعد ایک مختصر بیان میں کہا کہ اسرائیل کی دفاعی افواج جنوبی لبنان میں اپنے طے شدہ پلان کے مطابق فوجی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

انہوں نے دھمکی دی کہ اگر حزب اللہ نے اسرائیلی شہروں اور شہریوں کو نشانہ بنانا بند نہ کیا تو اسرائیل بیروت پر بھی دوبارہ بمباری کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ نے اسرائیل کیخلاف حملے روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، لبنان

اسی دوران اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے بھی ایک ٹی وی انٹرویو میں واضح کیا کہ لبنان میں کوئی مکمل جنگ بندی نہیں ہوئی ہے اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی صلاحیتوں کو ختم کرنے اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کیلئے آپریشن جاری رہے گا۔

اگرچہ صبح کے وقت دونوں رہنماؤں نے بیروت پر فوری حملے کا حکم دیا تھا لیکن شام کے بیانات میں انہوں نے صدر ٹرمپ کی سیز فائر کوششوں کو بالواسطہ تسلیم کرتے ہوئے بیروت پر فوری حملہ نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔