لبنان پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، عاصم افتخار

پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جن کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2788 پاکستان نے پیش کی تھی، جو جولائی 2025 میں متفقہ طور پر منظور کی گئی۔
انہوں نے زور دیا کہ عالمی تنازعات کی روک تھام کیلئے ثالثی کو ایک بنیادی اصول بننا چاہیے کیونکہ ثالثی ہی محاذ آرائی اور امن کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان پر حملے نہ رکے تو امریکہ اور اسرائیل کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، ابراہیم عزیزی
انہوں نے کہا کہ دنیا میں تنازعات اس وقت جنم لیتے ہیں، جب سفارت کاری اور بات چیت کے عمل میں تاخیر کی جائے، کیونکہ پائیدار امن صرف بامقصد گفتگو سے ہی ممکن ہے۔
سفیر عاصم افتخار نے لبنان پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور ان سے خطے میں امن کی کوششیں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔
انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ لبنان میں معصوم اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان لبنان کی حکومت اور وہاں کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









