جمعرات، 4-جون،2026
جمعرات 1447/12/18هـ (04-06-2026م)

لبنان پر حملے نہ رکے تو امریکہ اور اسرائیل کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، ابراہیم عزیزی

02 جون, 2026 09:25

ابراہیم عزیزی نے وارننگ دی ہے کہ اگر لبنان پر اسرائیلی حملے مکمل بند نہ ہوئے تو خطے میں امریکی افواج اور اسرائیل کو عبرتناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے تہران میں دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ اسرائیل اور امریکہ کو مشترکہ طور پر عوامی سطح پر سخت ترین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان پر حملے جاری رہے تو امریکہ سے مذاکرات بند کر دیں گے، ایرانی اسپیکر

انہوں نے کہا کہ اگر لبنان کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور حملوں کو فوری اور مکمل طور پر نہ روکا گیا تو خطے میں موجود صہیونی حکومت اور امریکی فوجی دستوں کیلئے حالات انتہائی سنگین ہو جائیں گے۔

ابراہیم عزیزی نے واضح کیا کہ دشمن اس بات کو اچھی طرح جانتا ہے کہ یہ ایران کی طرف سے کوئی زبانی یا خالی دھمکی نہیں ہے، بلکہ ایران اس وقت اسرائیل اور امریکہ کے خلاف بھرپور فوجی جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار اور لیس ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔