جمعرات، 4-جون،2026
جمعرات 1447/12/18هـ (04-06-2026م)

بھارت میں مودی سرکار کی پالیسیوں کے خلاف کاکروچ پارٹی کا نئی دہلی میں احتجاج کا اعلان

03 جون, 2026 09:41

بھارت میں مودی سرکار کی انتہا پسندانہ اور تفرقہ انگیز پالیسیوں کے خلاف نوجوانوں کی نئی انقلابی تحریک کاکروچ پارٹی نے نئی دہلی میں بڑے احتجاج کی کال دے دی ہے، جس سے ملک میں حالات بے قابو ہونے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔

بھارت میں مودی سرکار کی غلط پالیسیوں کے خلاف نوجوانوں کی ایک نئی اور منفرد تحریک کاکروچ پارٹی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، جس نے اب دارالحکومت نئی دہلی میں بڑے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

نیپال اور بنگلہ دیش کے بعد اب بھارت میں بھی اس جین زی انقلابی تحریک کے بے قابو ہونے کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے کیونکہ ملک کے اندر شدید سماجی تضادات اور گروہ بندی پائی جاتی ہے۔

مودی سرکار نے ان گروہ بندیوں کو ختم کرنے کے بجائے انہیں مزید مذہبی بنیادوں پر ہوا دی ہے، جس کی وجہ سے نسلی، ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر دھتکارے جانے والے بھارتی نوجوانوں کو اپنا مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی ریاست منی پور میں بدامنی کا عروج، متعدد مکانات کو آگ لگا دی گئی

عالمی جریدے رائٹرز کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دپکے نے واضح کیا ہے کہ وہ اس تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور وہ جلد ہی بھارت پہنچ کر اس مہم کو آگے بڑھائیں گے، خواہ انہیں ایئرپورٹ پر ہی گرفتار کر کے جیل کیوں نہ بھیج دیا جائے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بے روزگاری، کرپشن اور امتحانی پیپرز کا آؤٹ ہونا اس تحریک کے اصل محرکات ہیں، جنہوں نے کروڑوں طلبہ کی زندگیوں کو مذاق بنا دیا ہے۔

بھارت کے سینئر وکیل پرشانت بھوشن کا کہنا ہے کہ مودی سرکار ملک میں کسی بھی جین زی انقلاب سے بری طرح ڈری ہوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق بڑھتی بے روزگاری پر نوجوانوں کا یہ غصہ تباہ حال معاشی نظام اور مودی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف ایک حقیقی ردعمل ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔