مودی حکومت اور میڈیا نئی نوجوان تحریک کاکروچ جنتا پارٹی کے خلاف متحد ہو گئے

بھارت میں بے روزگاری اور معاشی مشکلات سے تنگ نوجوانوں کی نئی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی کے خلاف بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی شہ پر پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔
الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری، معاشی مشکلات اور بنیادی سہولتوں کی کمی نے نوجوان نسل کو شدید مایوس کر دیا ہے۔
اس مایوسی کے نتیجے میں نوجوانوں نے کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے نام سے ایک نئی تحریک شروع کی ہے، جو تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔
مودی حکومت کا ساتھ دیتے ہوئے اب بھارتی میڈیا نے بھی اس تحریک کے خلاف باقاعدہ پروپیگنڈا مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی نے اپنے منشور میں مختلف اداروں سمیت بھارت کے بڑے میڈیا گروپس کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت میں مودی سرکار کی پالیسیوں کے خلاف کاکروچ پارٹی کا نئی دہلی میں احتجاج کا اعلان
سی جے پی نے مودی حکومت کے قریبی سمجھے جانے والے اڈانی اور امبانی کے میڈیا گروپس کے لائسنس ختم کرنے کا پُرزور مطالبہ کیا ہے۔
اس تحریک کے بانی ابھجیت دیپکے نے بھارتی میڈیا سے بات کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی میڈیا ہمیں مسلسل دہشت گرد کہتا رہے گا تو پھر ان سے بات چیت کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
سینیئر بھارتی صحافیوں کا ماننا ہے کہ بھارت میں پچھلے 12 سال سے مودی حکومت پر سوال اٹھانے والوں کو میڈیا کی طرف سے ملک دشمن قرار دیا جاتا رہا ہے۔
اس تحریک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر مودی حکومت نے سی جے پی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس بھی بند کروا دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق نوجوانوں کی یہ تحریک اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ مودی کا سیاسی نظام نئی نسل کی امیدیں پوری کرنے میں ناکام ہو چکا ہے اور میڈیا ان کی آواز بننے کے بجائے حکومت کا آلہ کار بن گیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












