جمعرات، 4-جون،2026
جمعرات 1447/12/18هـ (04-06-2026م)

پاکستان سے ہماری دوستی بھارت کے لیے مسئلہ نہیں ہونی چاہیے، ترک وزیر خارجہ

04 جون, 2026 12:25

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے پاکستان کے ساتھ ترکیہ کے برادرانہ تعلقات پر بھارتی حکومت کی بے چینی اور اعتراضات کا کرارا جواب دیا ہے۔

بھارتی جریدے ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سنگاپور میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کے تحت منعقدہ ایک لیکچر کے دوران ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے بھارتی خارجہ پالیسی کی کمزوریوں کو واضح کیا۔

ترک وزیر خارجہ نے دوٹوک انداز میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ ترکیہ کے قریبی اور دیرینہ برادرانہ تعلقات سے بھارت کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کو ترکیہ اور پاکستان کی اس گہری دوستی کو اپنے خلاف کوئی دشمنی یا غلط اقدام نہیں سمجھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری 10 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی

ہاکان فیدان کا کہنا تھا کہ ترکیہ دنیا کا واحد ملک نہیں ہے، جس کے پاکستان کے ساتھ اچھے اور مضبوط تعلقات ہیں بلکہ دنیا کے کئی اور ممالک بھی پاکستان کے قریب ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان سے اچھے تعلقات قائم کرنے کی بنیاد پر بھارت کسی بھی ملک کے خلاف ناراضگی کا اظہار شروع کر دے گا تو اس رویے پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

رپورٹ میں یاد دلایا گیا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دہائیوں سے قریبی سیاسی، سفارتی اور دفاعی تعلقات قائم ہیں، جبکہ مسئلہ کشمیر پر بھی ترکیہ ہمیشہ سے پاکستان کے مؤقف کا حامی رہا ہے۔

عالمی ماہرین کے مطابق ترک وزیر خارجہ کے اس واضح بیان نے بھارتی خارجہ پالیسی کی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے کیونکہ بھارت کا یہ پرانا رویہ ہے کہ وہ پاکستان کے دوستوں کو اپنا دشمن سمجھ لیتا ہے، جبکہ اسے دوسرے ممالک کے آزادانہ سفارتی فیصلوں کا احترام کرنا سیکھنا چاہیے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔