جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

ایرانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ اور وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف کے درمیان لفظی جنگ

05 جون, 2026 11:50

ابراہیم عزیزی اور وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف کے درمیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شدید لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی اور امریکی صدر کے ہیڈ کوارٹر وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف ڈین اسکاینو کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک شدید لفظی جنگ شروع ہو گئی ہے۔

ان دونوں اعلیٰ عہدیداروں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکہ اور ایران کی فوجی صلاحیتوں کے حوالے سے ایک دوسرے پر سخت تنقید کی اور جملوں کا تبادلہ کیا۔

یہ تنازع اس وقت زیادہ شدت اختیار کر گیا، جب ایرانی رہنما ابراہیم عزیزی نے خیبر شکن نامی میزائل کے تجربے اور ہدف کو نشانہ بنانے کی ایک ویڈیو اور تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ اب ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی بیشتر جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں، عالمی ایٹمی ایجنسی

اس پوسٹ پر وائٹ ہاؤس کے عہدیدار ڈین اسکاینو نے فوری طور پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ یہ سب ہنسنے والی بات ہے، آرٹیفیشل انٹیلیجنس یعنی مصنوعی ذہانت بالکل بکواس ہے، بالکل ویسے ہی جیسے تمہارے زیر زمین بنے ہوئے بنکرز بکواس ہیں۔

امریکی عہدیدار کے اس تمسخر اڑانے والے جملے پر ایرانی سیاستدان ابراہیم عزیزی نے کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ کیا خطے سے لگ بھگ 9 ہزار امریکی شہریوں کا راتوں رات فرار ہونا اور اس علاقے میں تمہارے فوجی اڈوں کا مکمل طور پر تباہ ہو جانا بھی صرف آرٹیفیشل انٹیلیجنس یعنی مصنوعی ذہانت کا ہی کمال تھا؟

ایرانی سیاستدان نے اپنے اس تند و تیز جملے کے آخر میں طنزیہ طور پر ایک معنیٰ خیز مسکراتا ہوا چہرہ یعنی اسمائلی فیس بھی بنایا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔