جو کچھ بھی ہورہا ہے یہ سب امریکا کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے، امریکا اسرائیل کی پشت پناہی بند کرے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

Iran Blames US Planning; Calls for Israel Support End
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جو کچھ بھی ہورہا ہے یہ سب امریکا کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے، امریکا اسرائیل کی پشت پناہی بند کرے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اقدامات کو امریکی پالیسیوں سے الگ نہیں کیاجاسکتا، امریکا اور اسرائیل سے متعلق ہمیں پہلے ہی خدشات تھے، امریکا اسرائیل کی پشت پناہی بند کرے، جنگ بندی کی خلاف ورزیاں قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر امریکا براہ راست ذمہ دار ہے، خطے میں پڑوسی ممالک سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، افسوس ان ممالک پر جنہوں نے ہمارے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے دی، اسرائیل3سال سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے، افسوس ہے نسل کشی کیخلاف پڑوسی ملک مصر نے کوئی آواز نہیں اٹھائی۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ہم جنگ بندی کے پابند تھے امریکا اسرائیل مسلسل خلاف ورزی کررہے تھے، اسرائیل نے جنگ بندی کے باوجود لبنان پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، ایران دشمن کو دندان شکن جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، جو کچھ بھی ہورہا ہے یہ سب امریکا کی منصوبہ بندی کاحصہ ہے، اسرائیل کو امریکی پشت پناہی حاصل ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی آشیرباد سے ہی اسرائیل جارحیت کررہاہے، جو کچھ بھی ہوا اس کے پیچھے امریکا تھا، جس نے دوبارہ کشیدگی کو جنم دیا، کوئی بھی نہیں مانتا کہ اسرائیل امریکا کی مکمل ہم آہنگی کے بغیر خطے میں حرکت کر سکتا ہے، مسلح افواج ایران کے مفادات اور اداروں کا ہر ممکن وسائل کے ساتھ دفاع کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا متضاد رویہ اختیار کیے ہوئے ہے اور سفارت کاری کو متاثر کر رہا ہے، سفارت کاری اور جنگ میں ایک ساتھ قومی مقاصد کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں، امریکا تمام حملوں کے پیچھے کھڑا ہے اور خطے میں کشیدگی کا ذمہ دار ہے، ہم اسرائیل اور امریکا کو جنگ بندی کا فائدہ اٹھا کر خلاف ورزیاں بڑھانے نہیں دیں گے، جنگ بندی کی خلاف ورزی میں واشنگٹن کی ذمہ داری واضح ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










