جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

ابھی تک کسی معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی، ایران مذاکرات میں اپنی ریڈ لائنز پر سمجھوتہ نہیں کرے گا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

12 جون, 2026 09:16

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی، ایران مذاکرات میں اپنی ریڈ لائنز پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

 ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ قطر اور پاکستان ثالثی میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں، امریکی اقدامات سفارتی عمل کو متاثر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی، ایران مذاکرات میں اپنی ریڈ لائنز پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ معاہدے پر دستخط کی تاریخ اور مقام سے متعلق خبریں قیاس آرائی ہیں، مذاکراتی متن کا بڑا حصہ تیار ہے لیکن امریکا بار بار اپنی پوزیشن بدلتا رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔