جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

ایران سے معاہدے پر دستخط جلد متوقع ہے، امریکی صدر ٹرمپ

12 جون, 2026 09:31

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے معاہدے پر دستخط جلد متوقع ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے معاہدے پر دستخط جلد متوقع ہے، ناکہ بندی معاہدے کو حتمی شکل دینے تک پوری قوت سے جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کیلئے بہترین کردار ادا کر رہا ہے، ایران سے معاہدے کی دستاویزات آخری مرحلے میں ہے، دستخط کی تقریب یورپ میں ہونے کا امکان ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے معاملے پر اسرائیل سے بھی بات کی ہے، دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی، معاہدے پر دستخط ہفتے کے اختتام پر ہوسکتے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب میں جے ڈی وینس شریک ہوں گے، ایران جوہری ہتھیار نہیں بنا پائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔