ایران کی امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی منظوری سے متعلق خبروں کی تردید

Iran Denies Approval of US MoU
ایران نے امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی منظوری سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے امریکا کے ساتھ کسی مفاہمتی معاہدے کی منظوری نہیں دی، ایرانی مذاکراتی ٹیم نے کسی ابتدائی معاہدے کے متن کی منظوری نہیں دی۔
خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز کا کہنا ہے کہ امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو آگ وسیع سطح تک پھیل جائے گی، امریکا ایک طرف معاہدے کی بات اور دوسری طرف جنگی شرارتیں کرتاہے، امریکا کے طرز عمل میں تضاد خطے میں عدم تحفظ کابنیادی سبب ہے۔
امریکی طرز عمل نے عالمی تجارت، آبنائے ہرمز کی سلامتی خطرے میں ڈال دی، ایران کے پاس بہادر عوام اور طاقتور مسلح افواج ہیں، امریکا جنگ میں اپنی ذلت اور پے درپے شکستوں کی تلافی نہیں کرسکتا۔
پاسدارن انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں کے ٹھکانے تباہ کردیے ہیں، ایران کے بہادر عوام نے 100سے زائد دن تک استقامت کامظاہرہ کیا، ایرانی عوام نے بصیرت اور ثابت قدمی کی نئی مثال قائم کی، کرج، نظرآباد اور پیشوا شہر میں امریکی حملوں کا بھرپور جواب دیاگیا۔
ایرانی وزرات دفاع کا کہنا ہے کہ دشمن کے غلط حساب کتاب کا تصور سے بالاترجواب دیاجائے گا، پوری طاقت کے ساتھ ایران کی مزاحمتی قوت میں اضافہ کریں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












