ایران پر حملہ مؤخر ہوتے ہی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

Major Relief as Oil Prices Fall
امریکا کی جانب سے ایران پر ممکنہ فوجی کارروائی مؤخر کیے جانے کے بعد عالمی تیل مارکیٹ میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حملہ مؤخر کرنے کے فیصلے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کی امید پیدا ہوئی۔ اسی وجہ سے عالمی توانائی مارکیٹ پر دباؤ کم ہوا اور خام تیل کی قیمتیں مسلسل دوسرے روز بھی نیچے آ گئیں۔
مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.21 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 89.17 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت بھی 1.23 ڈالر کم ہو کر 86.48 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔
رپورٹس کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر بھی تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ برینٹ خام تیل تقریباً 4.2 فیصد جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 4.4 فیصد سستا ہوا۔ اس کمی کو عالمی منڈی کا فوری ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










