ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے پر راضی ہو گئے، محسن رضائی

13 جون, 2026 10:08

محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے بحال کرنے پر راضی ہو گئے ہیں۔

تہران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے عسکری مشیر محسن رضائی نے ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے منجمد اثاثوں کا ایک بڑا حصہ فوری طور پر رہا کرنے پر راضی ہو گئے ہیں، لیکن وہ سیاسی وجوہات کی بنا پر اس کا عوامی سطح پر اعلان کرنے سے کترا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانیوں پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا لیکن معاہدہ کرنے کا خواہش مند ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

دوسری طرف امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ان خبروں کو جھوٹا اور فیک انفارمیشن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو کوئی بھی معاشی فائدہ تب تک نہیں دیا جائے گا، جب تک وہ معاہدے کی تمام شرطیں پوری نہیں کرتا۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ عبوری معاہدے پر دستخط ہوتے ہی ایران کے منجمد فنڈز میں سے 12 ارب ڈالر فوری طور پر جاری کیے جائیں اور اتنی ہی رقم یعنی مزید 12 ارب ڈالر معاہدے کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کے بعد ایران کو واپس دیئے جائیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔