امریکا میں اسرائیل پر تنقید کرنے والے شہریوں کی 24 گھنٹے نگرانی کا اعتراف

امریکا میں یہودی لابی کی جانب سے اسرائیل پر تنقید کرنے والے امریکی شہریوں کی 24 گھنٹے سخت نگرانی کا انکشاف ہوا ہے۔
امریکا میں کام کرنے والی طاقتور یہودی تنظیم اینٹی ڈیفیمیشن لیگ کے سربراہ جوناتھن گرین بلاٹ نے ایک انتہائی چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جو بھی امریکی شہری اسرائیل یا یہودیوں پر تنقید کرتا ہے، اس کی 24 گھنٹے آن لائن نگرانی کی جاتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کی تنظیم سوشل میڈیا، میسجنگ ایپلی کیشنز، ویڈیو گیمز، کرپٹو کرنسی پلیٹ فارمز، پوڈ کاسٹس، مختصر ویڈیوز، وکی پیڈیا اور مصنوعی ذہانت کے بڑے لینگویج ماڈلز پر شہریوں کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھتی ہے۔
تنظیم کے پاس 40 تجزیہ کاروں کی ایک خصوصی ٹیم ہے، جو دن رات شفٹوں میں کام کرتی ہے اور یہ تمام خفیہ معلومات وفاقی تحقیقاتی ادارے یعنی ایف بی آئی کے ساتھ شیئر کی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایران کے خلاف دوبارہ داعش کی پراکسی فوج تیار کرنے لگا
امریکا میں اسرائیل لابی کا اثر و رسوخ اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ حال ہی میں امریکی تنظیم ایپک نے کینٹکی سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن پارٹی کے موجودہ رکن کانگریس تھامس میسی کو صرف اس جرم میں پرائمری الیکشن میں عبرتناک شکست دلوا دی کیونکہ انہوں نے اسرائیل کو دی جانے والی امریکی فوجی امداد پر سوال اٹھانے کی جرات کی تھی۔
اس رکن پارلیمنٹ کو ہرانے کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی وزارت دفاع یعنی پینٹاگون اور دنیا کے ارب پتی سرمایہ کاروں کو ایک ساتھ میدان میں اتارا گیا تھا۔
یہ پہلی بار نہیں ہوا، بلکہ اس سے قبل 1991 میں بھی امریکی یہودی تنظیموں نے ایپک کی قیادت میں ایک ملک گیر مہم چلا کر امریکی کانگریس کو مجبور کیا تھا کہ وہ سوویت یونین اور ایتھوپیا سے آنے والے یہودی تارکین وطن کو اسرائیل میں بسانے کے لیے 10 ارب ڈالر کے قرضوں کی ضمانت فراہم کرے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












