ایران کے ساتھ معاہدے پر آج دستخط ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس پر آج دستخط کیے جائیں گے، اس کے فوری بعد آبنائے ہرمز سب کے لیے کھول دی جائے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایک معاہدے پر آض دستخط ہونا شیڈول ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس معاہدے پر دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز کو فوری طور پر سب کے لیے کھول دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے پر راضی ہو گئے، محسن رضائی
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مناسب وقت پر، جب صورتحال بالکل پرامن ہو جائے گی، تو خوبصورت بی 2 بمبار طیاروں اور ان کے بہترین پائلٹوں کی مدد سے پہاڑوں کے نیچے گہرائی میں دفن جوہری مواد کی باقیات حاصل کر لی جائیں گی اور اس جوہری مواد کو ایران یا امریکا میں لے ختم کر دیا جائے گا۔
امریکی صدر نے امید ظاہر کی کہ یہ سارا عمل جلد، آسانی اور اچھے طریقے سے مکمل ہو جائے گا، تاہم انہوں نے خبردار بھی کیا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو امریکا کے پاس آخری اور فیصلہ کن متبادل بھی موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایران اور پورے مشرق وسطیٰ کے ساتھ مستقبل میں کام کرنے کے منتظر ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











