بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلندیوں پر پہنچ گئی، وزیر خزانہ

15 جون, 2026 12:07

وزیر خزانہ نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں خطاب کے دوران سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کی تفصیلات پر روشنی ڈالی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے، جو کہ ملکی معیشت کے لیے ایک انتہائی خوش آئند بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور ایران امن معاہدے کا عالمی برادری کی طرف سے شاندار خیرمقدم، پاکستان کا شکریہ

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے کی جانے والی بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ انہیں ملکی معاشی پالیسیوں پر پورا بھروسہ ہے، اور اسی اعتماد کی بدولت پاکستان اسٹاک ایکس چینج روز بروز نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

معاشی شراکت داروں کا ذکر کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ چینی کمپنیوں اور ہمارے دیگر برادر دوست ممالک نے پاکستان میں بہترین اور یادگار کام کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری یعنی سی پیک کے دوسرے فیز میں بھی چین پاکستان کی بھرپور مدد اور تعاون فراہم کر رہا ہے، جس سے معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔