بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد کی پانی کے ٹینکر پر فائرنگ سے ڈرائیور اور ہیلپر جاں بحق

15 جون, 2026 12:30

ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد نے ایک واٹر بوزر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور اور ہیلپر دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے پیرکوہ ڈیرہ بگٹی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک پانی کے ٹینکر کو نشانہ بنایا۔ پولیس حکام کے مطابق نامعلوم ملزمان نے واٹر بوزر پر اندھا دھند فائرنگ کی، تاحال حملے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا : طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

سیکیورٹی ذرائع اور پولیس نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور اور اس کا ہیلپر دونوں شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔