اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

خیبرپختونخوا : طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

14 جون, 2026 13:06

خیبرپختونخوا میں حالیہ تیز آندھی، آسمانی بجلی اور موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہو گئے ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا میں ہونے والی حالیہ تیز آندھی، آسمانی بجلی اور شدید بارشوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کی سرکاری رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے حادثات میں اب تک 7 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 33 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا حکومت کا نئے مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے پر غور

پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں 2 بچے، 4 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 7 مرد، 12 خواتین اور 14 بچے شامل ہیں، جنہیں قریبی اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تمام حادثات بنوں، شانگلہ اور مانسہرہ کے اضلاع میں پیش آئے۔ صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے تمام متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو فوری طور پر متاثرین کو امدادی سامان فراہم کرنے کی سخت ہدایت کی ہے۔

اس کے ساتھ ہی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کریں تاکہ شہریوں کو بروقت ریلیف مل سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔