بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ شہید

15 جون, 2026 13:09

مردان میں پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ سپر مشاق گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پاک فضائیہ کے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ طحہ عباس شہید ہو گئے ہیں۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ سپر مشاق معمول کی پرواز کے دوران مردان کے قریب گر کر حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔

اس المناک حادثے کے نتیجے میں طیارے میں موجود پاک فضائیہ کے انسٹرکٹر پائلٹ فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور پاک بحریہ کے ٹرینی افسر لیفٹیننٹ طحہ عباس جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور ایران امن معاہدے کا عالمی برادری کی طرف سے شاندار خیرمقدم، پاکستان کا شکریہ

ائیر ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے طیارہ گرنے کی اصل وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے ایک انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

اس عظیم جانی نقصان پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سروسز چیفس اور پاک افواج کے تمام رینکس نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

فیلڈ مارشل اور تمام سروسز چیفس نے شہدا کے پسماندگان اور اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے صبر جمیل کے لیے دعا کی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔