ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان میں صنعتی بحالی اور پیداوار میں نمایاں پیش رفت

ایس آئی ایف سی کی مؤثر نگرانی کے باعث گزشتہ 3 برسوں میں پاکستان کے صنعتی اور پیداواری شعبے میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
پاکستان میں صنعتی شعبے کو درپیش رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے نیشنل انڈسٹریل ریوائیول کمیشن کے ذریعے غیر فعال صنعتی یونٹس کو دوبارہ پیداواری عمل میں لانے کی راہ ہموار کی گئی ہے۔
کاروبار میں آسانی اور صنعتی ترقی کے لیے ٹیرف اصلاحات، خام مال اور جدید صنعتی مشینری تک بہتر رسائی کے اقدامات بھی جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں گوادر نارتھ فری زون میں پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کا پہلا یونٹ فعال کر کے برآمدات کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایس آئی ایف سی کی معاونت سے معاشی اصلاحات، پاکستانی معیشت نئی سمت کی جانب گامزن
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے طویل عرصے سے تعطل کا شکار سعودی سرمایہ کاری پر مبنی نیشنل اسٹیل کمپلیکس کی بحالی ممکن ہوئی ہے، جبکہ طویل عرصے سے جاری ضابطہ جاتی رکاوٹیں دور کر کے 7 نئے سیمنٹ پلانٹس کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ خوشاب کے سیفائر سوڈا ایش منصوبے کے لیے پانی کی فراہمی کی بڑی رکاوٹ دور کر دی گئی ہے اور ایک تاریخی اقدام کے تحت ویئر ہاؤسنگ اور لاجسٹکس کے شعبے کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دے دیا گیا ہے، جس سے مقامی پیداوار اور سرمایہ کاری کو تقویت ملی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












