منگل، 16-جون،2026
منگل 1448/01/01هـ (16-06-2026م)

وزیر تعلیم نے طلباء اور والدین کو بڑی خوشخبری سنادی

16 جون, 2026 13:48

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو بڑی ترجیح دی جا رہی ہے اور جامعات کی فنڈنگ میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

لاہور میں ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے زیر اہتمام سائنسدانوں اور محققین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ وائس چانسلرز کی تعیناتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہونہار اسکالرشپس کے لیے بجٹ 15 ارب روپے سے بڑھا کر 20 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ زیادہ طلبہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

صوبائی وزیر کے مطابق پنجاب کی جامعات کا مجموعی بجٹ 2 ارب روپے سے بڑھا کر 25 ارب روپے تک کر دیا گیا ہے، جس سے واضح طور پر تعلیمی شعبے میں بہتری آ رہی ہے۔

رانا سکندر حیات نے دعویٰ کیا کہ جامعات کی فنڈنگ میں مجموعی طور پر 1100 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جو ایک ریکارڈ پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری جامعات میں داخلوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے تقریباً 40 طلبہ نے سی ایس ایس امتحان پاس کیا ہے۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔