جی سیون ممالک نے امریکا ایران امن معاہدے کو تاریخی پیش رفت قرار دے دیا

جی سیون ممالک کے رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے امن معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اس کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور آبنائے ہرمز کو فوری کھولنے کا مطالبہ کیا۔
دنیا کی 7 بڑی معاشی طاقتوں کی تنظیم جی سیون کے رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔
جی سیون ممالک کے سربراہان نے اس پیش رفت کو ایک تاریخی موقع اور بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے امریکا اور ایران کا اعتماد جیت کر خطے کو بڑے بحران سے بچا لیا، ماہرین
انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اس معاہدے پر مکمل عمل درآمد کے لیے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ جی سیون نے مطالبہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے عالمی بحری جہازوں کو بغیر کسی ٹیکس، فیس یا رکاوٹ کے گزرنے کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے خطے میں مستقل امن اور سلامتی کے لیے اس معاہدے کے بعد مزید ٹھوس سفارتی بات چیت کی حمایت بھی کی ہے۔
اس کے علاوہ، جی سیون رہنماؤں نے لبنان میں فوری جنگ بندی اور حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے لبنانی حکومت کی کوششوں کی تائید کی، جبکہ فلسطین کے حوالے سے انہوں نے غزہ میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور مغربی کنارے میں جاری تشدد کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












