بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

سلامتی کونسل کا افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی اور طالبان کی سرپرستی پر اظہار تشویش

17 جون, 2026 11:21

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے طالبان کی جانب سے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یوناما کی مدت میں توسیع کر دی۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی اور طالبان حکومت کی طرف سے ان کی پشت پناہی کا معاملہ ایک بار پھر عالمی سطح پر کھل کر سامنے آ گیا ہے۔

سلامتی کونسل نے افغانستان کے خلاف ایک نئی قرارداد منظور کی ہے، جس کے تحت یوناما کی مدت بڑھا دی گئی ہے، جبکہ طالبان حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ انسدادِ دہشت گردی کے وعدوں کو پورا کرے اور خواتین کو برابر کے حقوق فراہم کرے۔

اجلاس کے دوران پاکستان کے مندوب نے افغانستان سے درپیش خطرات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ ہندوستان سمیت کئی عالمی دہشت گرد گروہ اس وقت افغانستان میں سرگرم ہیں اور وہاں سے سرحد پار دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان سے امریکی انخلا کا سب سے بڑا خمیازہ پاکستان بھگت رہا ہے، واشنگٹن ٹائمز

اسی طرح امریکہ کے مستقل مندوب نے بھی طالبان پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ طالبان حکومت کو دہشت گردی روکنے کی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی، یرغمال بنا کر سفارت کاری کرنے کا سلسلہ ختم کرنا ہوگا اور خواتین کے حقوق کی پامالی فوری بند کرنی ہوگی۔

لائبیریا کے سفیر نے بھی سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ افغانستان اپنے ہمسایہ ممالک کے امن کو خطرے میں ڈالنا بند کرے اور دہشت گردوں کو اپنی زمین استعمال نہ کرنے دے۔

اجلاس میں قائم مقام افغان مندوب نے ہرات میں مظاہرین پر فائرنگ کی مذمت کی اور خواتین کے حقوق کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

طالبان حکومت نے دوحہ میں وعدہ کیا تھا کہ وہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے لیکن اب وہ اندرونی احتجاج کو کچلنے کے لیے وحشیانہ طاقت کا استعمال کر رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔