بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

ملک بھر میں متحرک بڑے بین الاقوامی منشیات نیٹ ورکس بے نقاب، فہرستیں تیار

17 جون, 2026 14:45

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پنکی کی گرفتاری کے بعد منشیات نیٹ ورک کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا ہے، تفتیش کے بعد کارندوں کی فہرستیں تیار کر لی گئیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تفتیش کے دوران ملک بھر میں متحرک 9 بڑے بین الاقوامی اور بین الصوبائی ڈرگ نیٹ ورکس کا پردہ فاش کرتے ہوئے ان کے کارندوں کی فہرستیں تیار کر لیں۔

تفتیش کاروں کے مطابق یہ نیٹ ورکس سوشل میڈیا، موبائل ایپس اور آن کال ڈیمانڈ پر کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں مہنگی منشیات سپلائی کرتے ہیں۔

ارمغان کے ہاتھوں مارا جانے والا مصطفیٰ عامر فلوریڈا سے ویڈ حاصل کر کے ‘جنگل بوائے’ کے نام سے فروخت اور خود بھی استعمال کرتا تھا۔

اسی طرح یحییٰ نامی اسمگلر کیلیفورنیا سے ویڈ منگوا کر کراچی میں اپنے روپوش ساتھی بازل کے ذریعے ساحر حسن تک پہنچاتا تھا، جسے اینٹی اسٹریٹ کرائم فورس گرفتار کر چکی ہے۔

اسلام آباد سے ‘ڈاکٹر آنٹی’ نامی خاتون اپنا نیٹ ورک چلا رہی ہے، جو جنوبی امریکہ کے ملک بولیویا سے کوکین منگوا کر بڑے شہروں میں سپلائی کرتی ہے، اس کا کراچی کا مرکزی سپلائر شاہ ہے، جس کا رائیڈر راشد گرفتار ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی پورٹ کا بڑا کارنامہ، 8 سال بعد 2 ہزار سے زائد بحری جہازوں کی آمد کا سنگ میل عبور

ایک اور نیٹ ورک ‘پی کے ٹن’ نائجیریا سے کوکین، ویڈ اور ڈانسنگ پلز منگوا کر موبائل ایپس کے ذریعے لاہور اور دیگر شہروں میں بیچتا ہے۔

شاہ فہد اور مدثر نامی اسمگلر افغانستان اور ایران سے کوکین، آئس اور حشیش منگوا کر سپلائی کرتے تھے، جن کے رائیڈرز فرحان اور عبدالمغنی گرفتار ہیں۔ عارف بایان نامی کارندہ افغانستان اور ایران سے کوکین اور مشروم منگوا کر کراچی، خضدار اور حب میں سپلائی کرتا ہے۔

اس کے علاوہ سردار نیٹ ورک، چرن کمار نیٹ ورک (جس کے سپلائر عبداللہ اور محسن روپوش ہیں)، پنکی نیٹ ورک (جس کے 10 ہزار سے زائد گاہک ہیں)۔

ہما نیٹ ورک، چوہدری زوہیب اور دانیا منصوری کے نیٹ ورکس بھی رائیڈرز اور سوشل میڈیا کے ذریعے ایران اور بلوچستان سے ویڈ اور کوکین کی سپلائی میں ملوث پائے گئے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔