کراچی پورٹ کا بڑا کارنامہ، 8 سال بعد 2 ہزار سے زائد بحری جہازوں کی آمد کا سنگ میل عبور

کراچی پورٹ نے ایک سال میں 2 ہزار تین جہازوں کی آمد کا تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے، جس پر وفاقی وزیر بحری امور اور چیئرمین کے پی ٹی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
کراچی پورٹ نے بحری تجارت کے شعبے میں 8 سال بعد ایک بہت بڑا اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی پورٹ پر گزشتہ ایک سال کے دوران ریکارڈ 2 ہزار تین بحری جہاز لنگر انداز ہوئے ہیں، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں جہازوں کی آمد میں 7.5 فیصد کا شاندار اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
اس کے علاوہ پورٹ پر آنے والے تمام جہازوں کا مجموعی ٹنیج بھی 8 کروڑ 44 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گیا ہے، جبکہ گراس رجسٹرڈ ٹنیج میں بھی 3 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گوادر میں مسلح افراد نے 4 پولیس اہلکاروں کو سرکاری اسلحہ سمیت اغوا کر لیا
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بحری تجارت میں یہ تاریخی اضافہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے ایک انتہائی مثبت اور بہترین اشارہ ہے۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ یعنی کے پی ٹی کے چیئرمین شاہد احد نے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی شپنگ سرگرمیوں میں تیزی اور بہترین آپریشنل کارکردگی کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ 1887 میں قائم ہونے والی کراچی پورٹ آج بھی پاکستان کا سب سے اہم اور بنیادی بحری تجارتی گیٹ وے ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












