جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

گوادر میں مسلح افراد نے 4 پولیس اہلکاروں کو سرکاری اسلحہ سمیت اغوا کر لیا

05 جون, 2026 14:02

گوادر کے پاک ایران سرحدی علاقے کیٹانی میں افغان باشندوں کو روکنے والے 4 پولیس اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری اسلحہ سمیت اغوا کر لیا ہے۔

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے 4 پولیس اہلکاروں کو ان کے سرکاری اسلحہ سمیت اغوا کر لیا ہے۔

گوادر پولیس کے حکام کے مطابق ان چاروں پولیس اہلکاروں نے گزشتہ روز پاک ایران سرحدی بارڈر کیٹانی کے مقام سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے کچھ مشکوک افغان باشندوں کو روکا تھا۔

اہلکاروں نے اس کارروائی کے بارے میں اپنے انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر کیٹانی کو وائرلیس پر باقاعدہ اطلاع بھی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : خلیج کے بحران کے باعث پاکستان کی سمندری تجارت میں اضافہ، کراچی اور گوادر پورٹ سرگرم

پولیس انچارج کیٹانی نے تمام افغان باشندوں کو حراست میں لے کر فوری طور پر تھانے منتقل کرنے کی سخت ہدایت جاری کی تھی۔

تاہم یہ ہدایت ملنے کے بعد سے ہی ان چاروں پولیس اہلکاروں کا اپنے بیس یا تھانے سے رابطہ اچانک منقطع ہو گیا اور وہ لاپتہ ہو گئے۔

پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو مسلح افراد نے اغوا کیا ہے، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے پورے علاقے کی سخت ناکہ بندی کر دی ہے اور مغویوں کی باقاعدہ تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔