بنوں کے تین سگے بھائیوں کا فتنہ الخوارج سے منسلک اپنے بھائی سے لاتعلقی کا اعلان

بنوں کے رہائشی نے اپنے 2 بھائیوں کے ہمراہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے اپنے سگے بھائی سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔
بنوں کے مقامی رہائشی نور رحمان نے اپنے دیگر 2 بھائیوں کے ساتھ بنوں پولیس اور مقامی امن کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنی بے گناہی کا ثبوت فراہم کیا۔
انہوں نے باقاعدہ طور پر اعلان کیا کہ ان کا ایک بھائی سہیل اس وقت فتنہ الخوارج اور فتنہ ہندوستان جیسے دہشت گرد گروہوں کے ساتھ ملا ہوا ہے اور پاکستان کے خلاف ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
نور رحمان اور ان کے بھائیوں نے واضح کیا کہ ہمارا اس خارجی بھائی سے اب کوئی لینا دینا نہیں ہے اور نہ ہی اس کی کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی سے ہمارا کوئی تعلق ہے۔
یہ بھی پڑھیں : انجمن حسینیہ بھمبر کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے مکمل لاتعلقی کا اعلان
بھائیوں نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھایا کہ وہ ریاستِ پاکستان کے وفادار ہیں اور ہمیشہ اپنے اس دہشت گرد بھائی سے دور رہیں گے۔
انہوں نے یہ عہد بھی کیا کہ اگر خارجی سہیل نے کبھی بھی گھر کا رخ کیا تو وہ خود اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے حوالے کریں گے۔
یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور سے اب عوام اس حد تک تنگ آ چکے ہیں کہ سگے خاندان بھی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو اپنے گھروں اور معاشرے سے مکمل طور پر مسترد کر رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










