میرپور میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما کے گھر پر چھاپہ، اسلحہ اور چرس برآمد

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے میرپور میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کور کمیٹی کے رکن کے گھر پر چھاپہ مار کر ڈرون، کلاشنکوف، چرس اور اسلام آباد پولیس سے چھینا گیا سامان برآمد کر لیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے میرپور کے علاقے ڈیڈیال میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کور کمیٹی کے رکن مہران کے گھر پر چھاپہ مارا، جس کے دوران گھر سے ایک ڈرون، بارہ بور گن، پسٹل، بھاری تعداد میں گولیاں اور اسلام آباد پولیس سے چھینا گیا ہیلمٹ برآمد ہوا۔
مہران کے ملازم شاہد اسلم نے اپنے بیان میں سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ دھرنے میں جاتے ہوئے سامان منتقل کرنے کے لیے مہران نے گھر پر 2 ایمبولینسز منگوائی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کے باعث مزدور اور متوسط طبقہ پریشان
ملازم نے بتایا کہ ایمبولینسز کے ذریعے 5 کلاشنکوف، 2 بارہ بور بندوقیں، بھاری مقدار میں گولیاں، نقد رقم اور کالعدم تنظیم کے سرغنہ لطیف ڈار کی طرف سے دی گئی رقم خفیہ طور پر مظفر آباد منتقل کی گئی۔
ملازم کے مطابق مہران دھرنے میں اپنے ساتھ 2 کلو چرس بھی لے کر گیا تھا اور دھرنے کے دوران پولیس پر حملوں کے لیے پتھر، کانچ کی بوتلیں اور غلیلیں بھی استعمال کی جاتی رہیں۔
ملازم نے یہ بھی بتایا کہ مہران کے ساتھ منشیات مافیا اور 6 سے 7 اشتہاری ڈاکو بھی شامل تھے۔ مہران کے گھر سے برآمد ہونے والا یہ مشکوک سامان اور اسلحہ ثابت کرتا ہے کہ دھرنے کی آڑ میں یہ سب کچھ ایک سوچی سمجھی اور منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










