کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی سندھ حکومت سے سبسڈی نہ ملنے پر شہر بھر میں ہڑتال

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے سندھ حکومت کی جانب سے وعدہ کردہ سبسڈی نہ ملنے اور ای چالان کے بھاری جرمانوں کے خلاف شہر بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کراچی میں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔ ٹرانسپورٹ اتحاد کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کے لیے جس سبسڈی کا اعلان کیا گیا تھا، وہ تاحال ادا نہیں کی گئی جس کی وجہ سے وہ ہڑتال کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں 451 افراد جاں بحق ہوئے، رپورٹ
کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے مطابق ای چالان کا موجودہ نظام اور اس کے تحت کیے جانے والے بھاری جرمانے اب ان کی برداشت سے بالکل باہر ہو چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ای چالان کے نفاذ کے بعد سے اب تک غریب ٹرانسپورٹرز کروڑوں روپے کے جرمانے ادا کر چکے ہیں جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔
ٹرانسپورٹرز نے سندھ حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے جائز مطالبات فوری طور پر منظور نہ کیے گئے تو وہ اس ہڑتال کو غیر معینہ مدت کے لیے بڑھانے پر مجبور ہو جائیں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











