کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں 451 افراد جاں بحق ہوئے، رپورٹ

کراچی میں رواں سال کے دوران مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 451 افراد جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 5 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
شہر قائد کراچی میں رواں سال کے دوران ٹریفک حادثات کے باعث انسانی جانوں کا بھاری نقصان سامنے آیا ہے۔ مختلف علاقوں میں ہونے والے ان حادثات میں مجموعی طور پر 451 افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی پورٹ کا بڑا کارنامہ، 8 سال بعد 2 ہزار سے زائد بحری جہازوں کی آمد کا سنگ میل عبور
زخمی ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 259 تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں 346 مرد، 53 خواتین، 41 بچے اور 11 بچیاں شامل ہیں۔
دوسری جانب حادثات کی وجہ سے شدید اور معمولی زخمی ہونے والے افراد میں 4 ہزار 5 مرد، 911 خواتین، 259 بچے اور 84 بچیاں شامل ہیں، جنہیں شہر کے مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی گئی۔
شہر میں حادثات کی یہ شرح انتہائی تشویشناک صورتحال کو ظاہر کرتی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










