کراچی پورٹ کا 5 فیصد مجوزہ ٹیرف اضافہ منجمد، تاجروں کیلئے 500 ملین روپے کا ریلیف

وفاقی وزیر بحری امور نے کراچی پورٹ کا 5 فیصد مجوزہ ٹیرف اضافہ منجمد کر کے کاروباری برادری کو 500 ملین روپے کا بڑا ریلیف دے دیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے ملک کی کاروباری برادری کے لیے ایک بہت بڑے ریلیف کا اعلان کردیا گیا۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کا مالی سال 2026 سے 2027 کے لیے ہونے والا 5 فیصد مجوزہ ٹیرف اضافہ مکمل طور پر منجمد کر دیا۔
ٹیرف فریز ہونے کے اس اقدام کی بدولت ملک کے تمام درآمد اور برآمد کنندگان یعنی امپورٹرز اور ایکسپوٹرز کو 500 ملین روپے سے زائد کا براہ راست مالی ریلیف ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے محدود دفاعی بجٹ کے باوجود بھارت پر عسکری برتری ثابت کی، عالمی رپورٹ
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے بلیو اکانومی وژن کے تحت کاروباری طبقے کو یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس ٹیرف کو منجمد کرنے کا بنیادی مقصد تاجروں اور صنعتکاروں کے کاروباری اخراجات میں واضح کمی لانا ہے۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ کا ٹیرف فریز کرنے سے بندرگاہی لاگت میں استحکام آئے گا، جس سے ملک کی مجموعی تجارت کو بہت بڑا فروغ حاصل ہوگا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












