جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

صدر ٹرمپ کی ڈیل باراک اوباما کی ڈیل سے بہت اچھی ہے، پیٹ ہیگستھ

18 جون, 2026 16:35

برسلز: امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے ایک بیان میں نیٹو اتحاد، ایران معاہدے اور عالمی سکیورٹی صورتحال پر اہم خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو طویل عرصے سے محض ایک “کاغذی شیر” بن کر رہ گیا ہے اور اب اتحادی ممالک کو اپنے دفاع اور عالمی سکیورٹی میں زیادہ فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

پیٹ ہیگستھ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ برسوں سے اس بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ اتحادی ممالک کو اپنی ذمہ داریاں خود اٹھانی چاہئیں، کیونکہ ماضی میں نیٹو سے فائدہ زیادہ تر یکطرفہ رہا ہے۔

ایران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ حالیہ معاہدہ امریکی دباؤ اور حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا اور نہ ہی اسے رکھنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز کھل گئی ہے، تاہم اس کے استعمال سے متعلق فیصلے متعلقہ ممالک کو خود کرنا ہوں گے۔

پیٹ ہیگستھ نے دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ کی ایران سے متعلق ڈیل سابق امریکی صدر باراک اوباما کے معاہدے سے بہتر ہے اور اس کا مقصد خطے میں استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔