جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

ایران کے ساتھ 60 روزہ مذاکرات کی مدت کا آغاز ہو گیا، امریکی نائب صدر

19 جون, 2026 09:14

امریکی نائب صدر کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ 60 روزہ مذاکرات کی مدت کا آغاز ہو گیا، جسے باراک اوباما کے دور کے معاہدے سے بالکل مختلف انداز میں چلا رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران جے ڈی وینس نے بتایا کہ حتمی معاہدے کے تحت ایران کے پاس میزائل نہیں ہوں گے اور تہران کو افزودہ یورینیم کے ذخیرے سے چھٹکارا پانے کا اپنا وعدہ پورا کرنا ہوگا۔ اس یادداشت کا فارسی ترجمہ انگریزی کے بلکل مطابق ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایران نے رویہ نہ بدلا تو امریکہ دوسرے طریقے اپنائے گا اور تہران کو ابھی کوئی رقم نہیں ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ناقابلِ بھروسہ دشمن کو اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، ایرانی اسپیکر

آبنائے ہرمز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بحری ناکہ بندی فائدہ مند رہی ہے، جسے آبنائے ہرمز کھولنے کے بدلے عارضی طور پر اٹھایا گیا ہے اور حتمی مذاکرات 60 دنوں کے بعد کے حالات طے کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران پر سے پابندیاں عارضی طور پر ہٹائی جا سکتی ہیں، لیکن اچھا رویہ نہ ہونے پر دوبارہ لگائی جا سکتی ہیں۔

لبنان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بیروت میں شہریوں پر حملے اور حزب اللہ کے اسرائیل پر حملے ناقابلِ قبول ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اسرائیلیوں سے واضح بات کی ہے کہ اسرائیل تہران اور واشنگٹن کے امن عمل کا احترام کرے۔

اس کے علاوہ، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات 12.5 ملین بیرل تیل کی روانی ریکارڈ کی گئی اور واشنگٹن نے 12 بحری جہازوں کو ناکہ بندی بائی پاس کرنے کی اجازت دی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔