ایران امریکہ امن معاہدے میں پاکستان کی کامیاب ثالثی پر کانگریس مودی سرکار پر برس پڑی

ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے امن معاہدے میں پاکستان کی کامیاب ثالثی پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس اور میڈیا نے مودی حکومت کو سفارتی ناکامی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی اور امن معاہدے میں پاکستان کی کامیاب سفارت کاری پر بھارت کے اندر مودی حکومت پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔
بھارتی جریدے دی ٹریبیون کے مطابق کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے کہا ہے کہ اس معاہدے کا نام اسلام آباد مفاہمتی یادداشت رکھا جانا عالمی سطح پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور اثر و رسوخ کو ظاہر کرتا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مغربی ایشیا کے سیاسی اور سیکیورٹی منظرنامے میں پاکستان کا یہ اثر ورسوخ بھارت کے لیے تشویش کا باعث ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے بھارت کے خلاف سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر سلامتی کونسل سے رجوع کرلیا
بزنس اسٹینڈرڈ کے مطابق خطے میں اسرائیل کی کارروائیوں کے لیے مودی سرکار کی حمایت خود بھارت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے۔
بھارتی میڈیا نے مودی کے ٹرمپ کے سامنے مسلسل خوشامد پسندانہ رویے کو شرمناک اور قومی مفادات کے منافی قرار دیا ہے۔
بھارت کو سفارتی، دفاعی اور عالمی تجارتی میدان میں مسلسل رسوائی کا سامنا ہے اور پاکستان کو سفارتی تنہائی کا شکار کرنے کا خواب دیکھنے والی مودی سرکار آج خود دنیا بھر میں تنہائی کا شکار نظر آ رہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








