آزاد کشمیر حکومت کا بڑا ایکشن، کالعدم ایکشن کمیٹی کے 150 سرگرم عناصر فورتھ شیڈول میں شامل

آزاد جموں و کشمیر حکومت نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت گھیرا تنگ کرتے ہوئے 150 سرگرم عناصر اور سہولت کاروں کو فورتھ شیڈول میں شامل کر دیا۔
محکمہ داخلہ حکومت آزاد جموں و کشمیر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے 41 ویں اجلاس میں ان شرپسندوں کے ناموں کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
ان عناصر کو آزاد جموں و کشمیر اینٹی ٹیررازم ایکٹ 2014 کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے، جو کہ دہشت گردوں اور شرپسند عناصر پر نظر رکھنے اور ان پر پابندیاں لگانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی انتشاری سرگرمیوں میں ملوث، شرپسندوں کی لیک آڈیو کال منظرعام پر آگئی
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے اہم ترین سرغنہ شوکت نواز، راجہ امجد، انجم زمان اور راجہ شعیب بھی اس لسٹ میں شامل ہیں۔
ضلع پونچھ اور راولاکوٹ سے 36، ضلع سدھنوتی سے 31، میر پور سے 14، کوٹلی اور باغ سے 15، بھمبر سے 10، جہلم ویلی سے 9 جبکہ حویلی اور ضلع نیلم سے 8، 8 شرپسندوں کو فورتھ شیڈول کا حصہ بنایا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ عوامی حقوق کی آڑ میں امن و امان تباہ کرنے والی انتشاری کمیٹی کے خلاف اب سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










