ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس نے ناکام بنا دیا

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے کھتی چیک پوسٹ پر ڈرون اور بھاری اسلحے سے حملہ کیا، جسے پولیس اہلکاروں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے پہلے چیک پوسٹ پر ڈرون حملہ کیا اور اس کے بعد شدید فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کے جوانوں نے انتہائی دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی اور حملہ ناکام بنا دیا۔ اس شدید حملے کے نتیجے میں پولیس چوکی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے، تاہم خوش قسمتی سے تمام اہلکار محفوظ رہے اور کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں : بی ایل اے کی دہشت گردی اب عالمی تجارت کے لیے بڑا خطرہ بن گئی، ٹی آر ٹی
پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، جس میں دہشت گردوں کی جانب سے بھاری اسلحہ استعمال کیا گیا، لیکن پولیس کی سخت جوابی کارروائی کے باعث دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کا گھیراؤ کر کے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









