60 روزہ جنگ بندی کے دوران آبنائے ہرمز میں کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کے دوران آبنائے ہرمز میں کوئی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری ایک پوسٹ میں واضح کیا ہے کہ 60 دنوں پر مشتمل جنگ بندی کی مدت کے دوران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر کسی قسم کا کوئی محصول یعنی ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایران معاہدے پر اسرائیلی میڈیا آگ بگولہ، صدر ٹرمپ پر شدید تنقید
انہوں نے مزید کہا کہ اس 60 دن کی مدت کے ختم ہونے کے بعد بھی کوئی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا، تاہم اگر یہ معاہدہ مکمل نہ ہو سکا، تو ایسی صورت میں صرف اور صرف امریکا کی جانب سے اور خود امریکا کے لیے ہی یہ ٹیکس دوبارہ نافذ کیا جا سکتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










