ایران سے مذاکرات میں توجہ جوہری مسائل اور لبنان میں جنگ بندی رکھی جائے گی، جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر کا کہنا ہے کہ امریکہ کی ترجیحات میں مذاکرات کا ڈھانچہ تشکیل دینا، جوہری مسائل پر پیش رفت اور لبنان میں جنگ بندی شامل ہیں۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے واشنگٹن سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ ایرانی ہم منصبوں کے ساتھ ایک سے دو دن تک ٹھوس مذاکرات ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ لبنان میں جنگ بندی کی نزاکت اور اسے کامیاب بنانے کے لیے امریکی خدشات پر بات کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے عزائم کو محدود کرنے کے اقدامات پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایران مذاکرات، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سوئٹزرلینڈ روانہ
امریکی نائب صدر نے کہا کہ ایران کی جانب سے بھی ترجیحات سامنے آئیں گی اور یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں فریقین 60 دن کے معاہدے کے تحت اپنے مقاصد واضح کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیحات میں مذاکرات کا ڈھانچہ تشکیل دینا، جوہری مسائل پر پیش رفت اور لبنان میں جنگ بندی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ صرف ایک یا دو دن سوئٹزرلینڈ میں رکیں گے اور پرامید ہیں کہ ایران کے جوہری مواد کو سنبھالنے سے متعلق مذاکرات میں پیش رفت ہوگی۔
جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ لبنان میں جنگ روکنا ان کی بڑی ترجیح ہے کیونکہ وہاں اسرائیل کی جانب سے میزائل حملے جاری ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










